اسٹاک مارکیٹ، فروخت کا دباؤ بڑھنے سے زبردست مندی، 726 پوائنٹس کم

March 19, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں فروخت کا دباو بڑھنے سے زبردست مندی رہی ، کے ایس ای100انڈیکس 726پوائنٹس کی کمی سے 45ہزار کی حد سے پھر نیچے آگیا ، 75.42 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی ، سرمایہ کاری مالیت میں 121 ارب 46کروڑ 91لاکھ روپے کی کمی ہوئی تاہم کاروباری حجم 8.55 فیصد زیادہ رہا ۔، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مارکیٹ میں فروخت کا دباو دیکھنے میں جس کی وجہ سے اتار چڑھاو کے بعد مندی کا رحجان غالب رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 726.22پوائنٹس کی کمی سے 45450.31 پوائنٹس سے کم ہو کر 44724.09 پوائنٹس پر آکر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30انڈیکس بھی 377.88پوائنٹس کی کمی سے 18500.84 پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 402.31پوائنٹس کی کمی سے 31058.15پوائنٹس سے کم ہو کر 30655.84 پوائنٹس پر آگیا۔