پاکستان میں علاج کیلئے مؤثر تشخیص ایک چیلنج ہے، رپورٹ

March 25, 2021

امریکی ادارے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی پاکستان کے اسپتالوں کےبارے میں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں علاج کیلئے مؤثر تشخیص ایک چیلنج ہے۔

رپورٹ میںبتایا گیا ہے کہ خواتین کی نصف تعداد خون کی کمی جبکہ بچوں کی ایک تہائی سے زائد تعداد جسمانی نشونما میں کمی کا شکار ہے۔

پاکستان کے تقریباً 37 فیصد گھرانے غذائی عدم تحفظ سے دوچار ہیں، پانچ برس سے کم عمر بچوں کی 30 فیصد تعداد عمرکے اعتبار سے وزن میں کمی کا شکار ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میںطبی غذائیت کے بندوبست میں ناکامی بھی ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے، پاکستانی اسپتالوں میں تربیت یافتہ ماہرین غذائیت کی شدید کمی ہے۔

نیوٹریشن فاؤنڈیشن آف پاکستان کی چیئرپرسن ڈاکٹر روبینہ حکیم کاکہنا ہے کہ ملک میں مناسب تعلیمی پروگراموں کی کمی کے باعث تربیت یافتہ عملے کی کمی کا سامنا ہے۔