سونم کپور اور کرینہ کپور آپس میں رشتہ دار ہیں

March 26, 2021

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ انڈسٹری میں رشتہ دار اداکاروں کی کمی نہیں ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کا تعلق ہندی سینما کے پہلے خاندان کپور فیملی سے ہے جس کے سربراہ پرتھوی راج کپور تھے اور اس خاندان کی فلم انڈسٹری کی 93 سالہ تاریخ میں 4 نسلیں بولی وڈ میں نام کما چکی ہیں جن میں بولی وڈ فلم انڈسٹری کے نامور اداکار راج کپور ، ششی کپور اور شمی کپور جیسی شخصیات شامل ہیں، آگے چل کر اسی خاندان کی پہلی خاتون کرشمہ کپور نے بولی وڈ انڈسٹری کو کامیاب فلمیں دیں تاہم اب کرینہ کپور اور رنبیر کپور بھی فلم انڈسٹری کا ایک اہم حصہ ہیں۔دوسری جانب بولی وڈ انڈسٹری کا دوسرا مقبول فلمی خاندان انیل کپور ، بونی کپور اور سنجے کپور کا ہے جن کے والد سریندر کپور تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سریندر کپور اور پرتھوی راج کپور آپس میں کزن تھے جس کے باعث بولی وڈ کی معروف ادکارائیں سونم کپور اور کرینہ کپور بھی آپس میں رشتہ دار ہیں اور دونوں کے آپس میں اچھے تعلقات بھی ہیں۔