نیب کا پروگرام مریم نواز کو گرفتار کرنا تھا، عظمی بخاری

March 26, 2021

مسلم لیگ نون کی رہنما عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ نیب کا پروگرام مریم نواز کو گرفتار کرنا تھا، لیکن مریم نواز کو ہائیکورٹ سے ضمانت مل گئی۔

اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ حکومت نیب کو اپنے مخالفین کو کچلنے کیلئے استعمال کر رہی ہے، نیب مریم نواز کو ڈرا دھمکا کر زبان بندی کرانا چاہتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کے الیکشن کی تاریخ کو سپریم کورٹ نے ملتوی کیا ہے۔

عظمی بخاری نے گزشتہ روز سامنے آنے والی وزیراعظم ہاؤس کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا مثبت آدمی میڈیا ٹیم کو بلا کر خطاب کررہا ہے۔