پی ڈی ایم کا کوئی جنازہ نہیں پڑھا گیا یہ پیپلزپارٹی کا حق تھا، شیری رحمان

March 26, 2021

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا کوئی جنازہ نہیں پڑھا گیا یہ پیپلزپارٹی کا حق تھا۔

پی پی رہنماشیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ کل 30 ممبرز کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کروائی گئی، ان 30 ممبرز میں 21 پیپلزپارٹی، 2 اے این پی اور ایک جماعت اسلامی کا ممبر شامل ہے۔

شیری رحمان نے کہا ہے کہ ان ممبرز میں 2 فاٹا اور دلاور خان کے آزاد گروپ کے 4 ممبران نے حمایت کی ہے۔

دوسری جانبیوسف رضاگیلانی کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مجھے کتنے لوگوں کی حمایت حاصل ہے، مجھے شیری رحمان نے یہاں بلایا ہے۔