ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن کے عمل کو فوری بحال کیا جائے، پی ایم اے

March 26, 2021

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ پی ایم اے ہاؤس میں طبی عملہ بڑی تعداد میں ویکسین لگوانے آرہا ہے، تاہم بدقسمتی سے پچھلے ایک ہفتے سے ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن بند ہے۔

کراچی میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن کے عمل کو فوری بحال کیا جائے، اور زیادہ سےزیادہ سینٹرز کھولے جایئں۔

پی ایم اے نے ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن کی معطلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نمز کی ویب سائٹ اور1166 کا سسٹم بھی بند پڑا ہوا ہے۔

ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ معطلی کے باعث 60 سال سے کم عمر کے ہیلتھ کیئر ورکرز پریشانی کا شکار ہیں۔