لاہور میں ماسک نہ پہننے والوں کو پکڑ کرتھانے میں بند کر دیا جائے گا،کمشنر لاہور

March 27, 2021


کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے سبب کمشنر لاہور نے ماسک پہننے کے حکم پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا۔

کمشنر لاہور محمد عثمان کا کہنا ہے کہ ماسک نہ پہننے والوں کو پکڑ کرتھانے میں بند کر دیا جائے گا۔

کمشنر لاہور محمد عثمان نے کہا ہے کہ ماسک نہ پہننے پر مقدمہ درج کیا جائے گا اور 6 ماہ کی قید بھی ہوسکتی ہے۔

محمد عثمان نے کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کرے۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ حکومتی گائیڈ لائنز پر من وعن عمل درآمد کروایا جائے۔

سی سی پی اولا ہور نے کہا کہ شادی ہالز، پبلک مقامات پر کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کروایا جائے۔