پاکستان فٹبال پر پانچ سے سات سال کی پابندی کا خدشہ

March 30, 2021

کراچی (شکیل یامین کانگا / اسٹاف رپورٹر) پاکستانی فٹبال حلقوں نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ فٹ بال ہائوس پر قبضہ کرنے والوں کا احتساب کیا جائے۔ قبضے کی رپورٹ فیفا کو پہنچ چکی ہے وہ پاکستان پر پانچ سے سات سال تک کی پابندی عائد کرسکتا ہے۔ فٹ بال ذرائع کے مطابق قبضہ گروپ پی ایف ایف کے اکائونٹ میں موجود سترہ کروڑ روپے اپنے مصرف میں لانا چاہتا ہے۔ فیفا ماضی میں بھی ایسی ہی کوشش پر پاکستان پر پابندی لگاچکی ہے۔ اب نارملائزیشن کمیٹی کے خلاف اس کارروائی سے پاکستان کا فٹ بال برسوں پیچھے چلا جائے گا۔کھلاڑی، کوچز، ریفریز معاشی بحران کا شکار ہوسکتے ہیں۔