کے الیکٹرک کے محمود آباد گرڈ اسٹیشن کا افتتاح

April 02, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے محمود آباد گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کردیا کے الیکٹرک نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اپنے اکہترویں (71st) گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کردیا اس گرڈ اسٹیشن کے لیے محمود آباد گرڈ اسٹیشن پاور یوٹیلیٹی کے چند گرڈ اسٹیشنز میں سے ایک ہے جسے کے الیکٹرک کے لوڈ ڈسپیچ سینٹر سے فاصلاتی بنیاد پر بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہےگرڈ اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پرکراچی میں مقیم جرمنی کے کونسل جنرل ہولگرزائیلگر نے بطور مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہامیں بذات خود ایک سائنسدان ہوں اورمیں ہمیشہ ٹیکنالوجی میں ہونے والی پیش رفت سے متاثرہوا ہوں اس نئے گرڈ کا دورہ بہت پرجوش کردینے والا تھا۔