اسد عمر نے مستقبل کا بابر اعظم تلاش کرلیا

April 02, 2021

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے مستقبل کا بابر اعظم تلاش کرلیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اسد عمر نے لاہور سے تعلق رکھنے والے 6 سالہ گوہر لیاقت کے نیٹ میںاسٹائلش شاٹس دیکھ کر نوعمر کو مستقبل کا بابر اعظم قرار دیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’اگلا بابر اعظم تیار ہو رہا ہے ماشاءاللہ‘

واضح رہے کہ 6 سالہ گوہر لیاقت کے بیٹنگ اسٹائل کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ نے اس ویڈیو کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے اور سب کرکٹ سے مالامال صلاحیتوں کے حامل نوعمر کو جونیئر بابر اعظم کا لقب دے رہے ہیں۔