ملک میں سونے کی قدر میں 600 روپے کی کمی ہوئی

April 03, 2021

ملک میں گزشتہ روز 1500 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 5 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قدر 514 روپے کم ہو کر 90 ہزار 364 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر ایک ہزار 731 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔