برطانیہ: ایسٹرازینیکا ویکسین لگوانے والے 7 افراد ہلاک

April 03, 2021

برطانوی میڈیکل ریگولیٹری کا کہنا ہے کہ ایسٹرازینیکا کورونا ویکسین لگوانے سے خون میں پھٹکیاں بننے کے باعث 7 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

برطانوی میڈیسن اور ہیلتھ کیئر پراڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسٹرازینیکا کورونا ویکسین لگوانے سے خون کی پھٹکیاں بننے سے7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

اس کا کہنا تھا کہ 30 افراد میں خون کی پھٹکیاں بننے کا معاملہ رپورٹ ہوا تھا۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں ایسٹرازینیکا کورونا ویکسین کی 18.1 ملین خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔

متعدد یورپی ممالک ایسٹرازینیکا کورونا ویکسین کے استعمال کو عارضی طور پر روک چکے ہیں۔

یورپین میڈیسن ایجنسی ایسٹرازینیکا کے استعمال سے متعلق نئی ایڈوائزی 7 اپریل کو جاری کرے گی۔