بھارتی آرٹسٹ نے گلوکار شوکت علی کا مجسمہ تیار کرلیا

April 03, 2021

بھارتی آرٹسٹ نے پاکستان کے معروف گلوکار شوکت علی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اُن کا مجسمہ تیار کرلیا۔

منجیت سنگھ نامی اس آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ شوکت علی کا مجسمہ کسی شاہراہ پر نصب کیا جائے گا۔

اس بھارتی آرٹسٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ممتاز سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی اور شاعر بابا نجمی کا مجسمہ بھی بنا چکے ہیں۔

منجیت سنگھ نے بتایا کہ پنجاب کے عظیم لوگوں کے مجسمے تراش کر دل کو سکون ملتا ہے۔