زرین خان کی فُل باڈی ایکسرسائز کی ویڈیو وائرل

April 07, 2021

پاکستان سمیت دنیا بھر میں شوبز شخصیات اچھی غذائیں کھانے کے ساتھ ساتھ گھر پر ورزش کے علاوہ جِم میں بھی خود کو فٹ رکھنے کے لئے خوب کوشش کرتے اور پسینا بہاتے ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کو جِم میں ایکسرسائز اور بڑی مہارت کے ساتھ مشینوں کو استعمال کرتا دیکھ کر ان کے مداح آخرکار جاننے میں کامیاب ہوہی گئے کہ اداکارہ کس طرح خود کو فٹ رکھتی ہیں۔

انسٹاگرام پر زرین خان نے اپنے فُل باڈی ورک آؤٹ کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ چیسٹ،بیک اور شولڈر کی ایکسرسائز کر رہی ہیں۔


زرین خان کی ویڈیو کو 1 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا جبکہ کمنٹس کے ذریعے سیکڑوں لوگوں نے انکی تعریف کی۔