مبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار

April 07, 2021

ملکی مبادلہ منڈیوں میں بدھ کو ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار رہا۔

انٹربینک مبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 15 پیسے کم ہو کر 153 روپے 17 پیسے ہے ۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کم ہو کر 153 روپے 50 پیسے ہے۔