سعودی عرب سے تعلقات جلد معمول پر آجائیں گے، ذلفی بخاری

April 07, 2021

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات جلد معمول پر آجائیں گے۔

اسلام آباد میں ذلفی بخاری سے پروموٹر ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی نے سعودی عرب سے متعلق اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اوورسیز کے حوالے سے معاہدے کرنے کا ارادہ ہے۔


وزیرعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پروموٹرز برادری کے مسائل کا ادراک ہے، ان کے مسائل بھی حل کریں گے۔

اس سے قبل پروموٹرز نے سعودی عرب کے فلائٹ آپریشن اور یو اے ای ویزا معطلی سے متعلق اپیل کی تھی۔