جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے سامنے پنجاب حکومت کو خطرہ؟، احوال آج”جیو پاکستان“ میں دیکھیں

April 08, 2021

کراچی (جنگ نیوز) جہانگیر ترین تحریک انصاف کے سامنے آرہے ہیں، کیا پہلا خطرہ پنجاب حکومت کو ہوگا؟ اِس معاملے کو جمعرات کو روز ”جیو نیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں زیر بحث لایا جائے گا۔ ”دو نہیں ایک پاکستان“لیکن منزل ابھی بہت دور ہے اس معاملے پر بھی شو کے دوران بات ہوگی۔ وہاں اقوام متحدہ کی رپورٹ میں طبقاتی تقسیم واضح دکھائی دے رہی ہے، فیفا نے پاکستان فٹ بال کو ریڈ کارڈ دکھا دیا۔ اختیارات کی جنگ میں کھلاڑی پس گئے اور صرف 9 سال کی عمر میں کیمسٹری پر عبور رکھنے والی نتالیہ نجم نے کمال کردیا۔ اِن تمام موضوعات پر بھی مارننگ شو کے مختلف سیگمنٹس میں گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح9بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔