اسپیکر کا شہباز شریف کو خط‘ انتخابی اصلاحات پر تعاون مانگ لیا

April 08, 2021

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے انتخابی اصلاحات کیلئے اپوزیشن سے تعاون مانگ لیا‘اسپیکر نے زیر حراست اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے پہلی بار جیل میں با ضا بطہ رابطہ کیا ہے اور انہیں ایک خط بھیجا ہے‘ یہ خط بدھ کو شہباز شریف کو جیل میں موصول ہو گیا ،ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر نے انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل میں اپوزیشن کا تعاون مانگا ہے۔ اپوزیشن لیڈر سے ن لیگ کے نام بھی مانگ لیے گئے،اسپیکر نے کہاکہ آئندہ انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کی تجاویز پارلیمانی کمیٹی میں رکھیں گے۔