اسٹاک مارکیٹ، ایک دن تیزی کے بعد پھر مندی ،451 پوائنٹس کم

April 08, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک دن کی تیزی کے بعد پھر مندی چھا گئی ،کے ایس ای100انڈیکس 451پوائنٹس کی کمی سے 44ہزار کی حد برقرار نہ رکھ سکا ،61.12 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی واقع ہو گئی ، سرمایہ کاری مالیت 64 ارب 48 کروڑ 63لاکھ روپے گھٹ گئی ،تاہم کاروباری حجم 21.10فیصد زیادہ رہا ۔