ماسک کے جھگڑے پر خاتون کو جہاز سے بے دخل کر دیا

April 08, 2021


امریکی ریاست نیو جرسی کے ایئرپورٹ سے اڑنے والی پرواز سے ایک حاملہ خاتون کو بچوں سمیت جہاز سے اتار دیا گیا۔

خاتون کو جہاز سے اس لیے بے دخل کردیا گیا کیونکہ انہوں نے 2 سالہ بیٹی کو کھانا کھلانے کے لیے اس کا ماسک اتار دیا تھا۔

خاتون جہاز کے عملے سے درخواست کرتی رہی کہ وہ بیٹی کو دہی کھلا کر ماسک پہنا دے گی تاہم عملے نے ان کی ایک نہ سنی اور خاتون کو اس کے 2 کمسن بچوں سمیت جہاز سے بے دخل کر دیا۔