این اے 75 ضمنی انتخاب، الیکشن کمشنر پنجاب کی امیدواروں سے ملاقات

April 08, 2021

الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب کے امیدواران سے ملاقات کی ہے۔

الیکشن کمشنر پنجاب نے امیدواران کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی ہدایات سے آگاہ کیا۔

غلام اسرار خان نے بتایا کہ حلقے میں انتخابی مہم کا وقت آج ختم ہوچکا ہے، حلقہ میں اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امیدواران قانون نافذ کرنے والے عملے کے ساتھ تعاون کریں، پولنگ کے روز امن و امان قائم رکھیں۔

غلام اسرار خان نے یہ بھی کہا کہ پولنگ ایجنٹس پریزائیڈنگ افسر سے فارم 45 وصول کیے بغیر پولنگ اسٹیشن سے نہ جائیں۔