لاہور: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تھیٹرز سیل

April 08, 2021

لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کمشنر اسپیشل اسکواڈ نے شہر بھر میں کارروائی کرتے ہوئے تھیٹرز سیل کردیے۔

کمشنر آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مال روڈ اور فیروز پور روڈ پر تھیٹر سیل کردیے گئے ہیں۔

کمشنر آفس کے مطابق شہر کے بڑے تھیٹرز میں پروگرام ہو رہے تھے۔

کمشنر آفس کے مطابق کورونا ہدایات کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ادھر ڈپٹی کمشنر لاہور نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہر میں مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے 24 گھٹنے کے دوران 13 دکانیں، اسٹور، شادی ہالز کو سیل کیا گیا ہے۔

ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ 11 دکانداروں پر 1 لاکھ 13 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔