موزمبیق، قدرتی گیس کے مرکز پر داعش کا حملہ، بارہ غیرملکیوں کے سر قلم

April 09, 2021

کراچی (نیوزڈیسک )موزمبیق کے قصبے پالما میں دہشت گرد تنظیم داعش نے 12افراد کے سر قلم کر دیے، جن کے بارے میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ غیر ملکی تھے۔ یہ واقعہ قدرتی گیس کے ایک پروجیکٹ کے نزدیک پیش آیا۔مشرقی افریقی ملک موزمبیق کے صوبے کابو ڈلگاڈو کے قصبے پالما میں قدرتی گیس کے ایک پروجیکٹ کے نزدیک دہشت گردی کے اس واقعے میں داعش کے دہشت گردوں نے 12 افراد کے سر قلم کر دیے۔