شوگر ملوں کا کین کمشنر کو خط

April 09, 2021

رمضان المبارک میں چینی کی فراہمی کے لیے شوگر ملوں نے کین کمشنر کو خط لکھ دیا ہے۔

شوگر ملزایسوسی ایشن کے مطابق شوگر ملوں کی جانب سے کین کمشنر کو لکھے گے خط میں کہا گیا ہے کہ عدالتِ عالیہ کے حکم پر چینی فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

شوگر ملزایسوسی ایشن نے بتایا کہ خط میں کہا گیا ہے کہ شوگر ملزان ڈیلرز کو چینی فراہم کریں گی جو شوگر سپلائی مینجمنٹ پر پورے اترتے ہوں۔

شوگر ملزایسوسی ایشن کایہ بھی کہنا ہے کہ سستی چینی معاشرے کے غریب طبقات تک پہنچنی چاہیئے۔