ویرات کوہلی کو کیچ پکڑنے کے دوران گیند لگ گئی

April 10, 2021

انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز کی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو کیچ پکڑنے کی کوشش کے دوران آنکھ کے نیچے گیند لگ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی مڈآف پوزیشن پر فیلڈنگ کر رہے تھے کہ اس دوران مخالف ٹیم کے بیٹسمین کا کیچ پکڑنے کی کوشش کے دوران بال ان کی سیدھی آنکھ کے بالکل نیچے لگی جس کے بعد انہوں نے اپنی فیلڈنگ کی پوزیشن تبدیل کرلی۔

ویرات کوہلی بال لگنے کے بعد گراؤنڈ سے باہر نہیں گئے تاہم انہوں نے منہ پر برف کی سکائی کی اور فیلڈنگ جاری رکھی۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل کے 14ویں ایڈیشن کے پہلے میچ میں رائل چیلنجرز نے ممبئی انڈینز کو 2 وکٹ سے شکست دیدی۔