آئرلینڈ میں بریگزٹ پر نالاں نوجوانوں نے سرحدی دروازے کو آگ لگادی

April 10, 2021

ڈبلن ( نیوز ڈیسک) آئرلینڈ میں بریگزٹ کے بعد برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بننے والے دروازے کے خلاف پرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق آئرش نیشنلٹ کیتھولک پارٹی اور پروٹسٹنٹ جماعت کے مشتعل نوجوانوں نے یورپی یونین سے انخلا کے بعد بننے والے دروازے کو نذر آتش کردیا۔ اس دوران پولیس سے جھڑپیں ہوئی۔