تتلی

April 10, 2021

نثار احمد زبیری

میں اک چھوٹی سی تتلی ہوں

بہت سے رنگ ہیں مجھ میں

پر وں پر حسن بکھرا ہے

چمن کی سیر کر نے کو

کچھ بات کرنے کو

بڑی کوشش سے نکلی ہوں

میں ایک چھوٹی سی تتلی ہوں

کوئی مجھ کو نہیں پکڑے

نہ مٹھی میں مجھے جکڑے

کہ میرے رنگ چھٹتے ہیں

خزانے میرے لئے لٹتے ہیں

بس ایک چھوٹی سی تتلی ہوں

چمن کی سیر کرنے کو

خدا کا شکر کرنے کو

بڑی کوشش سے نکلی ہوں