صادق سنجرانی جدّہ پہنچ گئے

April 10, 2021

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی7 رکنی وفد کے ہمراہ جدّہ پہنچ گئے۔

جدّہ ایئرپورٹ پر قونصل جنرل پاکستان و دیگر نے چیئرمین سینیٹمحمد صادق سنجرانی کا استقبال کیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر ہیں.

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی 12 اپریل کو پاکستان واپس آئیں گے۔

ان کی عدم موجودگی میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی قائم مقام چیئرمین سینٹ مقرر کیے گئے ہیں۔