ٹک ٹاک: جنت مرزا کے دوست عُمر بٹ کی مقبولیت میں اضافہ

April 10, 2021

پاکستان کی ٹاپ ماڈل، ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا کے دوست عُمر فیاض بٹ بھی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر چھاگئے۔

ٹک ٹاک اسٹار عُمر فیاض بٹ کے تصدیق شدہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد چار ملین سے زائد یعنی 41 لاکھ ہوگئی ہے۔

عُمر فیاض بٹ کے ٹک ٹاک کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے صرف 29 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اُن کی بہترین دوست جنت مرزا، بھائی علی فیاض بٹ، علشبہ انجم سمیت دیگر قریبی دوست شامل ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار عُمر فیاض بٹ زیادہ تر جنت مرزا کے ہمراہ ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہیں جنہیں وہ ناصرف اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کرتے ہیں بلکہ انسٹاگرام پر بھی شیئر کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جنت مرزا اور عُمر فیاض بٹ کی ناصرف ویڈیو کی تعریف کی جاتی ہے بلکہ ان کی جوڑی کو بھی خوب پسند کیا جاتا ہے۔

جنت مرزا کو تعلق فیصل آباد سے ہے جبکہ عُمر فیاض بٹ صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا سے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کی ٹاپ ماڈل، ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 14 ملین فالوورز ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ پاکستان کی مقبول ترین شخصیت بن گئیں ہیں۔

ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد جنت مرزا پاکستان کی وہ پہلی شخصیت بن گئی ہیں جنہیں کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 14 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد جنت مرزا نے مقبولیت کی دوڑ میں پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔