مریم نواز کا دوبارہ متحرک ہونیکا فیصلہ، مفتاح اسماعیل کی الیکشن مہم چلائیں گی

April 11, 2021

لاہور(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے دوبارہ سیاسی منظرپر آنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس کا آغاز وہ کراچی کے حلقہ این اے 249 کے انتخابی معرکہ میں الیکشن مہم سے کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آئندہ دنوں کراچی جائیں گی اورلیگی امیدوارمفتاح اسماعیل کی الیکشن مہم چلائیں گی ۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے مریم نواز کے دورہ کراچی کا شیڈول مرتب کرنا شروع کردیا۔