پانچ سال میں پاکستانی برآمدات 7 ارب 95 کروڑ ڈالر ہو جائیں گی، آئی ایم ایف

April 11, 2021

اسلام آباد(نامہ نگار)آئی ایم ایف نے پاکستان کی برآمدات اور درآمدات میں اضافے کی پیش گوئی کردی۔ آئی ایم ایف کی پیشن گوئی کے مطابق ترسیلات زر اور اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی بڑھے گاجبکہ پانچ سال میں پاکستانی برآمدات 7 ارب 95 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز بڑھ جائیں گی۔اوراسی عرصے میں درآمدات میں 22 ارب 93 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز اضافہ ہوجائے گا ۔آئی ایم ایف کے مطابق پانچ سال میں ترسیلات زر 8 ارب 80 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز بڑھ جائیں گی اور2026 تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7 ارب 30 کروڑ 50 لاکھ ڈالر بڑھ جائیں گی۔پاکستان کی برآمدات 2026تک 31 ارب 59 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ہوجائیں گی ۔آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق2026 تک درآمدات 69 ارب 10 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز ہوجائیں گی ۔اوررواں مالی سال برآمدات 23 ارب 63 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہےرواں مالی سال درآمدات 46 ارب 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہونے کا امکان ہے ۔پاکستان کی ترسیلات زر 2026 تک 33 ارب 47 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تک پہنچ جائیں گی جبکہ رواں مالی سال ترسیلات زر 24 ارب 66 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز ہونے کا تخمینہ ہے ۔پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2026 تک 11 ارب 45 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز ہوجائے گا ۔رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4 ارب 15 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہنے کا امکان ہے ۔