ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہےگا

April 11, 2021


ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ بعض علاقوں میں بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش برس سکتی ہے۔

ادھر کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، پارہ 40 ڈگری کو چھو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 13فیصد ہے۔