کراچی: اسٹیل ٹاؤن میں مبینہ مقابلہ، 3 ڈاکو گرفتار

April 11, 2021

کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسٹیل ٹاؤن میں لنک روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا ہے۔

فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 زخمی ملزمان سمیت 3 ڈکیت کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملزمان کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت نعمت اللّٰہ، رفیق اور غلام سرور کے نام سے ہوئی ہے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 پستول، موبائل فون، موٹر سائیکل اور نقد رقم ملی ہے۔