اوپن یونیورسٹی‘ سمسٹر بہار کے داخلوں کی آخری تاریخ 12اپریل ہوگی

April 12, 2021

اسلام آباد (جنگ نیوز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2021ء میں پیش کئے گئے بی ایڈ، بی ایس، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ، ایسوسی ایٹ ڈگری، بی اے (ایسوسی ایٹ ڈگری) اور سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلوں کی آج پیر 12اپریل آخری تاریخ ہو گی۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق تاریخ میں مزید توسیع نہیں ہو گی۔ سمسٹر خزاں 2020ء کے بی اے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے فائنل امتحانات 19اپریل سے شروع ہونگے۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایات پر امتحانات کیلئے کورونا وباء سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر ماسک اور سماجی فاصلے کے اصول پر عمل درآمد کیلئے اقدامات کر لئے گئے ہیں۔ طلباء و طالبات داخلہ فیس الائیڈ بینک، ایم سی بی، یونائیٹڈ بینک اور فرسٹ وویمن بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کرا سکتے ہیں۔