پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ کے رہنما ظفر اقبال کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو

April 12, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ ملتان شہر کے صدر ملک ظفر اقبال اعوان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا خود کوگھر پر قرنطینہ کرلیا پی پی کارکنوں کی جانب سے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اس سلسلہ میں پی پی پی کے متحرک رہنما نزیر کاٹھیا کی رہائش گاہ پر دعائیہ تقریب منعقد ہوئی تقریب میں کورونا ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری اورملک ظفراقبال اعوان سمیت کورونا مریضوں کی جلد صحت یابی اور کورونا وباء سے نجات کے لیے دعائیں مانگی گئیں تقریب میں سلیم الرحمان میو،ملک اختر حسین،عروش اعوان،ملک امجد حسین،جمیل بھٹی،داؤد خان خلجی دیگرنے شرکت کی۔