سرسید یونیورسٹی نے بوائز اور کراچی یونیورسٹی نے گرلز رسہ کشی ٹائٹل جیت لیا

April 13, 2021

یونیورسٹی رسہ کشی ایونٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈاکٹر ولی الدین کے ساتھ لیا گیا گروپ

سرسید یونیورسٹی نے بوائز اور کراچی یونیورسٹی نے گرلز رسہ کشی ٹائٹل جیت لیا۔ 8 یونیورسٹیوں نے گرلز کے ایونٹ میں اور 9 یونیورسٹیوں نے بوائز کے ایونٹ میں حصہ لیا۔ٹوڑنامنٹ کا افتتاح مہمان خصوصی پروفیسر اعجاز فاروقی (سابق صدر کے سی سی اے) نے کیا۔

پاکستان سیپک ٹاکرا کے اختتام پر مہمان خصوصی عبد الوحید کشمیری اور ڈاکٹر عارف کےساتھ

بوائز کے فائنل میچ میں سرسید یونیورسٹی نے ہمدرد یونیورسٹی کو دو صفر سے جبکہ گرلز کے فائنل میچ میں کراچی یونیورسٹی نے سر سید یونیورسٹی کو دو صفر سے ہرا کر ٹرافی اپنے نام کی۔

باسکٹ بال ٹور نامنٹ کے اختتام پر خالد شمسی اور غلام محمد خان کےساتھ لیا گیا گروپ

بوائز کے ایونٹ میں تیسری پوزیشن سندھ مدرسۃ الاسلام اور گرلز کے ایونٹ میں تیسری پوزیشن ہمدرد یونیورسٹی نے حاصل کی۔

بیڈ منٹن کی سابق قومی کھلاڑی ماہیہ معین کھیلوں کے اختتام پر انعامات تقسیم کرتے ہوئے

اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ولی الدین نے انعامات تقسیم کئے۔