بھارتی اداکار ستیش کول کورونا وائرس کا شکار ہوکر 73 برس کی عمر میں چل بسے

April 13, 2021

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے معروف اداکار ستیش کول کورونا وائرس کا شکار ہوکر 73برس کی عمر میں چل بسے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پنجابی اداکار لدھیانہ میں مقیم تھے اور ان کی مالی حالت بھی بہتر نہیں تھی جبکہ اداکار نے گزشتہ برس مالی امداد کی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس گزارہ کرنے کیلئے بھی پیسے نہیں ہیں۔ستیش کول نے 300سے زائد پنجابی اور ہندی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ان کی موت کی تصدیق اداکارہ و پروڈیوسر پریتی ساپرو نے کی ہے۔