شوکاز نوٹس کا جواب آئے گا تو بات آگے بڑھے گی، نواز شریف

April 13, 2021

لندن(آئی این پی )مسلم لیگ(ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر پیپلزپارٹی کیساتھ چلنے سے انکار کر دیا اور کہا ہے کہ شوکاز نوٹس کا جواب آئے گا تو بات آگے بڑھے گی،شوکاز نوٹس پھاڑنے سے معاملے طے نہیں ہوا کرتے، اقوام متحدہ میں بھی ایک قرار داد پھاڑی گئی تھی،اصل معاملے کا جواب چاہیے جس کے بغیر آگے ایک ساتھ چلنا مشکل ہو گا۔

پیر کو لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کوپی ڈی ایم کی جانب سے شوکاز نوٹس اس لئے دیا گیا کہ انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کی پارٹی باپ کے سینیٹرز کو ملا کر سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر بنوایا، جس بارے سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا۔