تمام بینک اور مالیاتی ادارے یکم رمضان المبارک کو زکوٰۃ کی کٹوتی کیلئے بند رہیں گے

April 13, 2021

ملتان(نمائندہ جنگ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت ملک بھر کے تمام بینک اور مالیاتی ادارے زکوٰۃ کی کٹوتی کیلئے یکم رمضان المبارک کو بند رہیں گے۔ اس دوران بینک سٹاف حاضر رہے گا تاہم پبلک ڈیلنگ نہیں کی جائے گی۔