ڈکیتی میں مزاحمت پر نوجوان فائرنگ سے زخمی

April 13, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی میں مزاحمت پر نوجوان فائرنگ سے زخمی۔ تفصیل کے مطابق محلہ خواجگان بہادر پور کا رہائشی اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر گھر جارہاتھا کہ دعا چوک کےقریب تین مسلح ڈاکو نے روک کر اسلحہ کےزور پر موٹرسائیکل چھین لی ، شہری کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ڈاکو نے فائرنگ شروع کردی ،فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر 23سالہ سجاد زخمی ہوگیا اور ڈاکو فرار ہوگئے،واقع کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر راہگیر کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرز کےمطابق راہگیر کے کولہے پر گولی لگی جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔