منال خان نے احسن محسن اکرام کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کر دیں

April 13, 2021

پاکستان کی معروف اداکارہ منال خان کی جانب سے اپنے بوائے فرینڈ اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں جس میں دونوں اداکار چھٹی کا دن ایک ساتھ گزارتے نظر آ رہے ہیں۔

اداکارہ منال خان کی جانب سے اپنے اور احسن محسن اکرام کے رشتے کی تصدیق متعدد بار کی جا چکی ہے اور وہ احسن محسن اکرام کے ہمراہ آئے دن اپنی نئی نئی تصویریں بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔


ان تصاویر پر جہاں منال خان کو مداحوں کی جانب سے بہتر مستقبل کی دعائیں دی جاتی ہیں وہیں کچھ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

منال خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں میںدیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کراچی کے کسی کیفے میں موجود ساتھ میں خوشگوار وقت گزار رہے ہیں اور کھانے سے محظوظ ہو رہے ہیں۔

منال خان کی جانب سے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں گرمی کی شدت کا ذکر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’اتوار کے دن کا کھانا۔‘

دوسری جانب احسن محسن اکرام کی جانب سے بھی منال خان کی تصویروں کو لائیک کرتے ہوئے کمنٹ باکس میں محبت کا اظہار کیا گیا ہے۔