سپر لیگ سکس فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ

April 14, 2021

کراچی (عبدالماجدبھٹی/ اسٹاف رپورٹر)میڈیا کے اس دور میں جبکہ کئی اہم سرکاری رپورٹس منظر عام پر لائی گئی ہیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سپر لیگ سکس پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کو خفیہ رکھا جارہا ہے۔حددرجہ مصدقہ ذرائع کا کہنا کہ پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے البتہ اس کی سفارشات پر سو فیصد عمل درآمد ہوگا۔ پی سی بی بورڈ آف گورنرز کی طرح فرنچائزوں کو بھی رپورٹ اور سفارشات شیئر ضرور کرے گا لیکن یہ رپورٹ کسی کو نہیں دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سفارت کے بعد پی سی بی ٹورنامنٹ کو مزید تنازع سے بچانے کے لئے کسی پر ملبہ گرانے سے گریز کررہا ہے۔