موبائل چھیننے میں مزاحمت پر رہزن نے گولی مار کر شہری کو زخمی کر دیا

April 14, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ، موبائلز وموٹرسائیکلز سے محروم ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہےتفصیل کےمطابق تھانہ مخدوم رشید کےعلاقے کوٹ ربنواز خاور حبیب سے دومسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے،اسی تھانہ کی حدود فاطمہ جناح ٹاون محمد بلال سے دوڈاکو نے گن پوائنٹ کےزور پر نقدی11ہزار سمیت موبائل چھین کر لےگئے،تھانہ شاہ رکن عالم کےعلاقے جی بلاک دو ڈاکو محمد جواد سے دوران واردات موبائل چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر گولی مارکر زخمی کردیا اور فرار ہوگئے نشتر ہسپتال منتقل کیاگیا،تھانہ گلگشت کےعلاقے اتوار بازار محمد عابد ودیگر افراد کے چھے موبائلز ، تھانہ بی زید کے علاقے زکریا ٹاون محمد کاشف کی موٹرسائیکل ، تھانہ نیو ملتان کے علاقے محمد ندیم کےمطابق ٹاور سے چھ بیٹریاں مالیت1لاکھ 50ہزار ، تھانہ سٹی شجاعباد کےعلاقے عشرت فاطمہ کا موبائل مالیت15ہزار جبکہ تھانہ سٹی جلالپور کےعلاقے عرفان کی موٹرسائیکل چوری ہو گئے۔