سلیم مانڈوی والا کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست دائر

April 14, 2021


کڈنی ہلز ریفرنس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے احتساب عدالت میں نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست دائر کر دی۔

احتساب عدالت نے سلیم مانڈوی والا کی بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔

سلیم مانڈوی والا کی جانب سے بریت کی درخواست احتساب عدالت میں فردِ جرم عائد ہونے سے قبل دائر کی گئی ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ میرے خلاف کیس نہیں بنتا۔

انہوں نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں بھی میرا بطور ملزم کردار ثابت نہیں ہوتا۔

سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ریفرنس میں فردِ جرم عائد نہیں کی جا سکتی، درخوست پر فیصلہ ہونے تک فردِ جرم کی کارروائی مؤخر کی جائے۔