سلیم جاوید کا رمضان المبارک کا دعائیہ کلام ریلیز

April 14, 2021

سلیم جاوید نے رمضان المبارک کا دعائیہ کلام ریلیز کردیا۔

فوک گیت جگنی سے بین الاقوامی شہرت حاصل کرنے والے نامور پاپ سنگر سلیم جاوید نے رمضان المبارک کی آمد پر خصوصی دعائیہ کلام’ ماہ رمضان مبارک ہو سب کو‘ریلیز کردیا۔

اس دعائیہ کلام کی وڈیو میں معصوم بچوں نے بھی حصہ لیا ہے۔

سلیم جاوید کا کہنا ہے کہ موسیقی کی دنیا میں 40 برس گزار دیئے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے دین اسلام سے عشق ہے، ہمیشہ شوبز کے خرافات سے دور رہا ہوں۔