صبا قمر اداکاری کے بعد آواز کا جادو جگانے کیلئے تیار

April 15, 2021

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ صبا قمر اداکاری کی دنیا میں نام بنانے کے بعد اب آواز کا جادو بھی جگاتی دکھائی دے رہی ہیں۔اداکارہ نے موسیقار و گلوکار مصطفیٰ زاہد کے ہمراہ کشور کمار کے معروف گانے پر اپنی آواز کا جادو جگایا۔ادکارہ کشور کمار کا معروف گانا ’ہمیں تم سے پیار کتنا‘ اپنی سُریلی آواز میں گاتی ہیں، یہ رومانوی گانا ہیما مالینی اور راجیش کھنا پر فلمایا گیا تھا۔