روسی صدر پیوٹن نے ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی

April 15, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کورونا وائرس ویکسین کی دوسری ڈوز لگوا لی ہے۔ روسی صدر نے آن لائن منعقدہ "رشئین جغرافیہ کا معاشرہ" نامی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ ملک میں فعال ویکسین مہم کی صورت میں جلد وباء پر قابو پا لیا جائے گا۔ انہوں نے اجلاس سے قبل ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ" مجھے امید ہے کہ سب ٹھیک ہو جائے گا"۔