جرمانوں کیخلاف کراچی میں ہول سیلرز سراپا احتجاج‘ ہڑتال

April 16, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کی جانب سے جرمانوں کے خلاف ہول سیلرز سراپا احتجاج‘جمعرات کو ہڑتال کرکے احتجاج کیا ‘تھوک تاجروں کا کہنا ہے کہ 2018ءکی ریٹ لسٹ پر اشیاءفروخت نہیں فروخت کرسکتے ۔حکومت کہتی ہے کہ چینی 60 روپے کلو فروخت کریں جبکہ شوگر ملز کا ریٹ 90سے 92روپے کلو ہے۔ صدر کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالروف ابراہیم کا کہنا ہے کہ کمشنرکراچی سمیت تمام محکموں کو نئی ریٹ لسٹ کیلئے اپیل کرتے رہے لیکن نئی نرخ مقرر نہیں کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ دکانداروں پرغیر قانونی بھاری جرمانے کئے گئے ہیں۔