کیٹی پیری نے سوشل میڈیا کو کچرا قرار دے دیا

April 16, 2021

امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے سوشل میڈیا سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسے کچرا قرار دے دیا۔

36 سالہ کیٹی پیری نے سوشل میڈیا سے متعلق کچھ ٹوئٹس کئے جن میں انہوں نے سوشل میڈیا کو کچرا اور انسانی تہذیب کا زوال لکھا۔ تاہم انہوں نے اسکی وضاحت نہیں کی۔

کیٹی پیری کی ٹوئٹس کو ان کے اکاؤنٹ پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا اور انہیں متعدد کمنٹس بھی لکھے۔

اس سے قبل ماضی میں بھی کیٹی پیری سوشل میڈیا کے نقصانات پر بات کرچکی ہیں۔