رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ‘ سیشن جج کا ایف ایٹ کچہری کا دورہ

April 16, 2021

اسلام آباد (جنگ نیوز) چیف جسٹس سپريم کورٹ کے احکامات پر رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ، سیشن جج، ممبر اسٹيٹ سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور کلکٹر اسلام آباد نے گزشتہ روز ايف ایٹ کچہری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بلڈنگ کنٹرول کی خلاف ورزی کا معائنہ اور تجاوزات کا سروے بھی کيا گیا۔ اس سروے کو مکمل کر کے رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی جا رہی ہے۔